NauhaDiary

Asghar (as) Talash Karte Hein | New Noha Shehzada Ali Asghar (as) 2026 | Kazmi Brothers

Kazmi Brothers

smart_displayVideo

جلتے جھولے لی راکھ پہ بیٹھی

ماں کی نظریں ہیں نیزے والوں پر

جانے کیوں نیزوں سے اک سر تلاش کرتے ہیں

وہ ماں کے سامنے اصغر تلاش کرتے ہیں

ہے شیر خوار کا خیبر شکن کا سر تو نہیں

جسے یزید کے لشکر تلاش کر تے ہیں

لعین نیزوں سے اصغر تلاش کر کے بھی

ذبح کے واستے خنجر تلاش کرتے ہیں

وہ نیزے جن پہ ہے اصغر تیرا لہو تازہ

وہ اب رباب س کی چادر تلاش کرتے ہیں

سکینہ س کیسے جھلاتی تھی جھولاِ اصغر ع

حسین ع رو کے وہ منظر تلاش کرتے ہیں

وہ مسکرانے کا لیتے ہیں اس طرح بدلہ

وہ اسکی لاش کو ہنس کر تلاش کرتے ہیں

وہ ایسے مار رہے ہیں زمین پر نیزے

کہ جیسے سر نہیں پتھر تلاش کرتے ہیں

چھپا لیا نہ ہو تیروں کے درمیان کہیں

وہ شہہ کے سینے کے اوپر تلاش کرتے ہیں

بتول س نوحے پہ مجھ کو وہ اجر دیں گی رضا

جسے تمام سخنور تلاش کر تے ہیں

Related Nauhas

View All