NauhaDiary

Chor Kar Ham Ko Jao Na Amma

لاش مادر پہ بولے یہ سرور

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

آسماں ٹوٹا ہے غم کا ہم پر

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

حال دل اپنا کس کو سنائیں

غم میں رو روکے ہم مر نہ جائیں

ماں کے بن جینا مشکل ہے کتنا

کس کو جاکر کے ہم یہ بتائیں

سونا لگنے لگے گا بھرا گھر

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

ہے مخالف یہ شہر مدینہ

سوچ کر میرا پھٹتا ہے سینا

ایسا لگتا ہے اس شہر میں اب

آپکے بعد مُشکل ہے جینا

رو رو كہتی ہے یہ میری خواہر

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

کون دیگا ہمیں اب سہارا

کیسے ہوگا ہمارا گزارا

غم سے بے حال ہیں میری بہنیں

اب نہ پائینگے تمکو دوبارہ

نوحا پڑھتے ہیں یہ بھیّا شبر

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

اپنے نور نظر کو سنبھالو

اور گودی میں مجھکو اٹھالو

ہے میرے قلب کی یہ تمنا

آخری بار سینے لگالو

ہوگا سینہ کہاں پھر میسر

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

کمسنی میں نہ اس طرح چھوڑیں

اپنے بیٹے سے یوں منہ نہ موڑیں

آنکھیں کھولیں یہ خاموش کیوں ہیں

اپنے لختِ جگر سے تو بولیں

ورنہ مر جائینگے ہم اے مادر

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

کتنے غم امّاں تم نے اٹھائے

رخ پہ اپنے تماچے بھی کھائے

سوچتا ہوں کہ بابا علی سے

درد اپنے نہ تم نے بتاتے

چل رہا ہے میرے دل پہ خنجر

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

سوچو حیدر وہ تھا وقت کیسا

جب جنازہ چلا ایک ماں کا

ہائے اشعر وہ زہرا کا بیٹا

سسکیاں لیکے کرتا تھا گریہ

غش پہ غش کھا کے کہتے تھے سرور

چھوڑ کر ہمکو جاو نہ امّاں

For Anjumans

Do you run an anjuman?

Give it a home on NauhaDiary — publish your own nohay, list your reciters, and announce your majalis.

Create your anjuman →