الوداع اے حسین الوداع
الوداع اے حسین الوداع
اے غریب الوطن میرے شاہِ زمن
الوداع اے حسین الوداع
ہورہا ہے جدا سبط خیر الورا
ختم ہونے لگی ہے یہ فصل عزا
ماتمی فرش اب گھر سے اٹھنے لگا
اے غریب الوطن میرے شاہِ زمن
الوداع اے حسین الوداع
الوداع الوداع الوداع اے حسین
میرے مہمان ہے آخری یہ سلام
تجھ پہ قربان ہے آخری یہ سلام
شاہِ ذیشان ہے آخری یہ سلام
دل ہے ویران ہے آخری یہ سلام
الوداع الوداع الوداع اے حسین
دن عزا کے ہوئے ختم ابل عزا
جیسے کرنا تھا ویسے نہ گِریا کیا
حق ادا نہ ہوا شاہ مظلوم کا
اے غریب الوطن میرے شاہِ زمن
الوداع اے حسین الوداع
الوداع الوداع الوداع الوداع
الوداع الوداع الوداع الوداع
کہہ رہی ہیں فرشِ مجلس پہ یہ بیٹھیں فاطمہ
الوداع اے ناصرِ دینِ خدا جانِ وفا
الوداع الوداع الوداع الوداع
الوداع الوداع الوداع الوداع
الوداع اے حسین الوداع
الوداع اے حسین الوداع
تیرے آجانے سے وہ جو آباد تھے
سب عزا خانے ویران ہونے لگے
ساری رونق ہی تم ساتھ لے کے چلے
اے غریب الوطن میرے شاہِ زمن
الوداع اے حسین الوداع
گر جیئے تو منائیں گے پھر غم تیرا
نہ رہے تو یہ وعدہ ہے شاہِ ہُدا
ہم لحد میں بچھائیں گے فرشِ عزا
اے غریب الوطن میرے شاہِ زمن
الوداع اے حسین الوداع
جس کو مہمان بنایا تھا ہم نے رضا
الوداع اس کو کیسے کہا جائے گا
لو جدا ہورہے ہیں شہِ کربلا
اے غریب الوطن میرے شاہِ زمن
الوداع اے حسین الوداع
الوداع الوداع الوداع حسین
الوداع الوداع الوداع حسین
شاہ ِ مشرقین زینب کے تھے بین
الوداع الوداع الوداع حسین
سن تو لیجیے کیا گزر گئی
دربدر بہن ننگے سر گئی
ننگے سر گئی شاہِ مشرقین
الوداع الوداع الوداع حسین
الوداع الوداع الوداع حسین
