NauhaDiary

Nabeel Rizvi Muharram Nohay 2026

مولا سے میرے نازوں کا پالا نہ اٹھے گا ….x2

لاشے پہ کھڑے سوچتے تھے سیدہِ والا…x2

اٹھارہ برس ماں نے مرادوں سے تھا پالا….x2

خیمے کی طرف دیکھا کبھی دل کو سنبھالا…x2

دل تھام کے پھل برچھی کا سینے سے نکالا..x2

مولا سے میرے …..x2

زخمی ہے … x2

⸻

ایک باپ کو تقدیر نے حالات یہ دکھائی….x2

تھی لاشِ جواں سامنے اور شہ کی تنہائی…..x2

پٹکے سے کمر باندھ کے میّت جو اٹھائی….x2

سر ننگے پھوپھی خیمے سے باہر نکل آئی…x2

مولا سے میرے….x2

زخمی ہے ….x2

⸻

مقتل میں قیامت کی گھٹا چھا گئی اکبر…..x2

نجانے تجھے کس کی نظر کھا گئی اکبر….x2

دن بیاہ کے آئے تو اجل آ گئی اکبر…..x2

اٹھ جاؤ میرے لال پھوپھی آ گئی اکبر ….x2

مولا سے میرے….x2

زخمی ہے ….x2

⸻

بانو کا یہ ارمان تھا دلہن بیاہ کے لاتی….x2

اس چاند سے چہرے پہ وہ سہرا بھی سجاتی..x2

صغریٰ تیرے ان ہاتھوں پہ مہندی بھی رچاتی….x2

خود کرتی ہر ایک کام نہ بھابھی سے کراتی…x2

مولا سے میرے….x2

زخمی ہے …..x2

⸻

کیا خوب میرے لال یہ شادی ہے رچائی ..x2

آئی نہ دلہن بیاہ کے، میّت تیری آئی…x2

رو رو کے یہ زینب نے دی بابا کو دہائی…..x2

شبیر نے خود ہاتھوں پہ یہ لاش اٹھائی…x2

مولا سے میرے….x2

زخمی ہے ….x2

⸻

سردار رضاکارِ حسین آئے ہیں پُرنم…x2

جب تک بھی دھڑکتے ہوئے سینوں میں رہے غم….x2

برپا علی اکبر کا کریں گے یونہی ماتم…x2

اٹھ جائیں گے دنیا سے تو رہ جائے گا یہ غم….x2

مولا سے میرے….x2

زخمی ہے …..x2

For Anjumans

Do you run an anjuman?

Give it a home on NauhaDiary — publish your own nohay, list your reciters, and announce your majalis.

Create your anjuman →