NauhaDiary

باسمہ تعالی

السلام علیک یا فاطمۃ الزہرا

سوچتا رہتا ہوں میں اکثر

خانۀ فاطمہ کا در

پوچھتے ہیں تب مرے آنسو

کسقدر روئے تھے حیدر

سب بھول گئے کیا

وہ قصۀ میخ و دروازہ و دیوار

سب بھول گئے کیا

آئی تھی آتش لئے فوج اشرار

سب بھول گئے کیا

مارا گیا بطن میں اک طفل غمخوار

کل بھی مظلوم۔۔۔ اب بھی مظلوم

کل انشاء اللہ۔۔۔ آئے گا منتقم زہرا

این الطالب بدم الزہرا

این الطالب بدم الزہرا

....................

گھر جلاتے رہے دشمن

تھی رسن میں کوئی گردن

تھا شکستہ کوئی پہلو

لٹ رہا تھا کوئی خرمن

سب بھول گئے کیا

وہ سیلی وہ خاک پہ ٹوٹا ہوا بندہ

سب بھول گئے کیا

وہ زخمِ بازو وہ شمشیر کا کندہ

سب بھول گئے کیا

ماں باپ کی مظلومی پہ اطفال کا گریہ

کل بھی مظلوم ... اب بھی مظلوم

کل ان شاء اللہ... آئے گا منتقم زہرا

این الطالب بدم الزہرا

این الطالب بدم الزہرا

....................

اک طرف زینب مظلوم

اک طرف روتی ہیں کلثوم

کیوں ستاتے ہیں یہ اعداء

ہے کسی کو سبب معلوم

سب بھول گئے کیا

آتے تھے اس در پہ نانا پیمبر

سب بھول گئے کیا

ہے کسقدر عظمت آل اطہر

سب بھول گئے کیا

من کنت مولاہ، مولاہ حیدر

کل بھی مظلوم... اب بھی مظلوم

کل ان شاء اللہ آئے گا منتقم زہرا

این الطالب بدم الزہرا

این الطالب بدم الزہرا

........................

بولے حیدر ہوں میں تنہا

میری ہمدم تھیں صدیقہ

گھر سے مسجد تلک اس دن

زخم کھاتی رہیں زہرا

سب بھول گئے کیا

ہے بَضعة منی زہرا کا رتبہ

سب بھول گئے کیا

تطہیر کی آیت ہے زہرا کا قصیدہ

سب بھول گئے کیا

بابا کے غم میں ہے امُّ ابیہا

کل بھی مظلوم... اب بھی مظلوم

کل ان شاء اللہ آئے گا منتقم زہرا

این الطالب بدم الزہرا

این الطالب بدم الزہرا

................

بولے بچوں سے یہ مولا

دھیرے دھیرے کرو گریہ

غسل جو دینے لگے آقا

پیٹ کے خود روئے سر و سینہ

سب بھول گئے کیا

کیوں بنت احمد کو اسطرح ہے مارا

سب بھول گئے کیا

کیوں میری زہرا کا پہلو ہے شکستہ

سب بھول گئے کیا

کیوں نیلگوں ہے جسم صدیقہء کبریٰ

کل بھی مظلوم ۔۔۔ اب بھی مظلوم

کل ان شاء اللہ۔۔۔ آئے گا منتقم زہرا

این الطالب بدم الزہراء

این الطالب بدم الزہراء

......................

یہ مدینے کا قصہ تھا

اور ہے اک شام و کوفے کا

جس کے بازار و کوچے میں

لائے زینب کو بے پردہ

سب بھول گئے کیا

نیزے سے بھائی کا سر دیکھ رہا ہے

سب بھول گئے کیا

سجاد بھی ہمراہ نبی زادی کھڑا ہے

سب بھول گئے کیا

یہ عام قبیلہ نہیں یہ آل عبا ہے

کل بھی مظلوم ... اب بھی مظلوم

کل ان شاء اللہ... آئے گا منتقم زہرا

این الطالب بدم الزہرا

این الطالب بدم الزہرا

.....................

✍🏻 عابد رضا نوشاد

For Anjumans

Do you run an anjuman?

Give it a home on NauhaDiary — publish your own nohay, list your reciters, and announce your majalis.

Create your anjuman →