میت پہ فاطمہ کی یہ سرور کے بین تھے
اماں حسین کہہ کے بلاو ذرا مجھے
مجھکو لگاو سینے سے کچھ دیر اماں جاں
کھو کر تمہیں میں پاونگا دینا میں اب کہاں
توڑ کے بند کفن مجھکو بلاؤ اماں
اپنے شبیر کی خاطر چلی آو اماں
بن کہے آپ تو سینے سے لگا لیتی تھیں
مجھکو گودی میں محبت سے بٹھا لیتی تھیں
آج سینے سے مجھے اپنے لگاؤ اماں
توڑ دو بند کفن میری محبت کے لیئے
اپنے شبیر کی اس آخری حسرت کے لیئے
ہاتھ پہلو سے ذرا اپنا ہٹاؤ اماں
آپ کے لال کی گردن پہ چلے گا خنجر
وقت آخر جو صدا دونگا تمہیں میں مادر
کربلا آو گی اتنا تو بتاؤ اماں
اب کبھی چین سے سونا نہ میسر ہوگا
آپ کی یاد رولائیگی مجھے ہر لمحہ
دو گھڑی کے لیئے پہلو میں سلاو اماں
آپ کے غم میں تڑپتے ہیں تمہارے بچے
چین اک پل بھی نہیں خود سنبھالیں کیسے
اپنی آواز یتیمو ں کو سناؤ اماں
ملک موت بھی لیتا ہے اجازت تم سے
ہے گزارش کہ ذرا دیر کو مل لو ہم سے
موت کو روک دو اک بار تو او اماں
تھا قیامت کا سماں بیت علی میں برپا
عرش والے بھی کیا کرتے تھے دانش گریہ
روکے شبیر جو کہتے تھے نہ جاو اماں
