ہو گئی دفن زہراؑ کی میت
گھر میں ہر سمت چھایا اندھیرا
دیکھا زینبؑ نے سرور کی جانب
ایک کونے میں چُپ ہے اکیلا
پاس آ کے یہ زینبؑ پکاری
کچھ تو بولو بہن سے اے بھیا
بولے شبیرؑ زینبؑ سے رو کر
کیا بتاؤں تمہیں میری بہنا
مطلع:
میں غم اپنے ان کو سناتا سبھی
اگر آج ماں ہوتی
کبھی مجھے پہ آفت نہ آتی کوئی
اگر آج ماں ہوتی
۱-
پریشانیاں مجھ پہ آتیں بھی گر
کبھی آنکھ میری نہیں ہوتی تر
سکوں کی طلب جب بھی ہوتی مجھے
تو آغوش میں ماں کی رکھ دیتا سر
بسر چین سے ہوتی یہ زندگی
اگر آج ماں ہوتی
۲-
جو دل پہ گزرتی سناتا انہیں
میں ہر زخم اپنا دکھاتا انہیں
وہ اپنی ردا میں چھپاتی مجھے
میں احوال اپنا سناتا انہیں
وہ دم مجھ پہ کر دیتی نادِ علی
اگر آج ماں ہوتی
۳-
وہ ہاتھوں سے کھانا کھلاتی مجھے
وہ لوری سنا کے سلاتی مجھے
میں اک بار کہتا جوں ہی العطش
وہ پانی بھی فوراً پلاتی مجھے
لمحوں میں ہی پیاس بجھتی مری
اگر آج ماں ہوتی
۴-
انہیں ساری امت ستاتی رہی
وہ چھپ چھپ کے آنسو بہاتی رہی
خبر تک ہمیں ماں نے ہونے نہ دی
وہ زخموں کو ہم سے چھپاتی رہی
میں زخموں پہ مرہم لگاتا ابھی
اگر آج ماں ہوتی
۵-
کبھی چین سے اب نہ سوؤں گا میں
کہ اب جانے کس کس کو کھوؤں گا میں
ہے نزدیک وہ دن کہ میدان میں
بھرے گھر کو تنہا ہی روؤں گا میں
کبھی مجھ پہ آتی نہ مشکل گھڑی
اگر آج ماں ہوتی
۶-
کہا تو کے زینبؑ نے آؤ حسینؑ
گلے سے بہن کو لگاؤ حسینؑ
چھپاؤ نہ زینبؑ سے رنج و الم
جو احوالِ دل ہے سناؤ حسینؑ
مجھے ہے یقیں ماں بھی کرتی یہی
اگر آج ماں ہوتی
۷۔
پکاری جری شہ سے وہ دل حزیں
تمہیں روتا میں دیکھ سکتی نہیں
رہوں گی سدا ساتھ ماں کی طرح
مدینہ ہو یا کربلا کی زمیں
قسم تم کو میری نہ کہنا اخی
اگر آج ماں ہوتی
