بنتِ احمد پہ جب آخری وقت تھا
اپنے حجرے میں زینبؑ سے رو کے کہا
اے میری لاڈلی غم کی یہ رات ہے
آخری یہ ہماری ملاقات ہے
کہا بنتِ زہرا نے ماں سے لپٹ کر
تمہاری قسم ہے مجھے زندگی بھر
بہت یاد آؤگی ماں
تیرے ذمے ہے میرا سارا گھرانہ زینبؑ
آفتِ کرب سے اب اس کو بچانا زینبؑ
میں ہر فرض اماں نبھاؤں گی اپنا
بلاؤں سے ہر دم بچاؤں گی کنبہ
گھرانے میں ہوگا کسی کو نہ صدمہ
تمہاری طرح سب سنبھالوں گی بی بی
مگر جب بھی تہوار آئے گا کوئی
بہت یاد آؤگی ماں
تم کو زہراؑ کی قسم زخم جو کھانا زینبؑ
اپنے غم کو میرے مولا سے چھپانا زینبؑ
چھپاؤں گی اشکوں کو بابا علیؑ سے
بیاں حالِ دل نہ کروں گی کسی سے
نہ شکوہ کروں گی کبھی زندگی سے
میں چپ چاپ ہر زخم دل پر سہوں گی
میں تنہائی میں تم سے باتیں کروں گی
بہت یاد آؤگی ماں
حال عباسؑ کو تم میرا سنانا زینبؑ
زخمی ہاتھوں سے سلا کرتا دکھانا زینبؑ
بتاؤں گی اس کو میں حالت تمہاری
میں پوری کروں گی یہ حسرت تمہاری
اسے خود میں دوں گی امانت تمہاری
جو تم نے سیا ہے وہ کرتا پہن کے
جوں ہی سامنے غازی آئے گا میرے
بہت یاد آؤگی ماں
یہ وصیت میری تم بھول نہ جانا زینبؑ
تیر شبیرؑ کے جنازے سے ہٹانا زینبؑ
یہ وعدہ میں اپنا نبھاؤں گی اماں
میں تیروں کو اس کے نکالوں گی اماں
کفن بھی دوبارہ دلا دوں گی اماں
جنازہ جو اٹھے گا گھر سے دوبارہ
کرے گا ہمارا جگر پارہ پارہ
بہت یاد آؤگی ماں
ساتھ شبیرؑ کا ہر وقت نبھانا زینبؑ
دل میرے لاڈلے بیٹے کا بڑھانا زینبؑ
نبھاؤں گی میں ساتھ سرورؑ کا ہر پل
نہ ماتھے پہ آئے گا ان کے کوئی بل
وہ مکہ مدینہ ہو کوفہ کے مقتل
مگر جب لٹے گا سرِ دشتِ گلشن
تہِ تیغ جب ہوگی سرورؑ کی گردن
بہت یاد آؤگی ماں
تجھ پہ افسوس یہ آئے گا زمانہ زینبؑ
تجھ کو بے پردہ ہے دربار میں جانا زینبؑ
ستم شام والے یہ ڈھائیں گے مجھ پر
مجھے لایا جائے گا قیدی بنا کر
ثواباً مجھے لوگ ماریں گے پتھر
میں سہہ لوں گی وہ پتھروں کی بھی بارش
جب آئے گی دربار کی آزمائش
بہت یاد آؤگی ماں
جنازے سے ماں کے یہ کہتی تھی زینبؑ
قیامت سے کم تو نہیں ہم پہ یہ شب
نجانے ملاقات اب تم سے ہو کب
جاری تھا مسلسل یہ زینبؑ کا نوحہ
بہت یاد آؤگی اے اماں زہراؑ
بہت یاد آؤگی ماں
