NauhaDiary

Tooti Hui Kamar Hai Sambhalo Hussain Ko

ٹوٹی ہوئی کمر ہے، سنبھالو حسینؑ کو

بھیا ذرا گلے سے لگا لو حسینؑ کو

۱

لگتا ہے آنے والی ہے غربت میں اب اجل

جلتی ہوئی زمیں پہ گرا ہوں میں منہ کے بل

مرنے سے پہلے بڑھ کے اٹھا لو حسینؑ کو

۲

جتنے بھی غم تھے تشنہ دہاں سے لپٹ گئے

بازو نہیں تمہارے، مرے ہاتھ کٹ گئے

اپنا شریکِ درد بنا لو حسینؑ کو

۳

تم منہ کے بل زمیں پہ گھوڑے سے جب گرے

غازیؑ سہارے کے لیے یہ ہاتھ بھی نہ تھے

زخموں سے حال جو ہے سنا لو حسینؑ کو

۴

بے جان ہیں ہاتھ، قوتِ بازو گزر گیا

دل مانتا نہیں ہے کہ عباسؑ مر گیا

یہ غم بہت بڑا ہے، سنبھالو حسینؑ کو

۵

چاروں طرف سے گھیرے ہیں مجھ کو یہ اشقیا

دل چاہتا ہے جس کا مجھے وہ ہے مارتا

نرغے سے ظالموں کے نکالو حسینؑ کو

۶

پہلو میں دونوں سمت سے ماری گئی سناں

اماں کی طرح توڑ دی ظالم نے پسلیاں

زخمی بدن ہے سارا، بچا لو حسینؑ کو

۷

خنجر کو کند کرنے لگا شمرِ بے حیا

کٹنے ہی والا ہے مرا سوکھا ہوا گلا

دستِ اجل سے تم ہی چھڑا لو حسینؑ کو

۸

مقتل میں وقتِ عصر غضب ارتضیٰ ہوا

شاہؑ نے پڑھا یہ میر ہلال ایک مرثیہ

تم ہو جہاں وہیں پہ بلا لو حسینؑ کو

For Anjumans

Do you run an anjuman?

Give it a home on NauhaDiary — publish your own nohay, list your reciters, and announce your majalis.

Create your anjuman →